نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، استقامت، ایثار، قربانی، اخوت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ واقعۂ کربلا حق و صداقت، عدل و انصاف اور ظلم کے خلاف ڈٹ جانے کی عظیم مثال ہے، جس سے ہر دور کے انسان کو رہنمائی ملتی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیاں امت مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ کربلا کا پیغام یہ ہے کہ حق کی سربلندی اور دینِ اسلام کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دی جا سکتی ہے، مگر باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکایا جا سکتا۔
ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ہمیں اتحاد، اتفاق اور رواداری کو فروغ دینا چاہیے اور تمام مکاتبِ فکر کو باہمی احترام، امن و آشتی اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں قومی یکجہتی، محبت اور برداشت کی اشد ضرورت ہے تاکہ معاشرے میں امن، استحکام اور ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ محرم الحرام کے تقدس کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے صبر، تحمل اور بھائی چارے کا مظاہرہ کریں اور شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]