11

*اسلام آباد کے ایچ 9 اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے*

*اسلام آباد کے ایچ 9 اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے*

وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن میں قائم اتوار بازار میں آتشزدگی کے باعث سینکڑوں اسٹالز جل کر خاکستر ہو گئے۔

اسلام آباد کے ایچ9 اتوار بازار میں آگ لگنے سے 335 دکانیں اور اسٹالز جل گئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق دکانوں میں موجود بیٹریاں پھٹنے کے باعث آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ریسکیو ٹیموں نے کئی گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا ہے اور کولنگ کاعمل جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ایچ9 اتوار بازار میں 335 دکانیں آگ کی زد میں آئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی سے سینکڑوں اسٹالز متاثر ہوئے ہیں اور بڑی تعداد میں گارمنٹس اور جوتوں کے اسٹالز مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں