*پاکستان نے ایران جنگ بندی کیلئے اہم کردار ادا کیا، پاکستان دل میں بس گیا: برطانوی وزیر*
برطانیہ کے وزیر ہمیش فاکنر نے ایران امریکا جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران میں جنگ بندی کےلیے اہم کردار ادا کیا جوبڑی خوشخبری ہے۔
ہمیش فاکنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بجٹ سے متعلق بھی اچھی خبریں ہیں، کچھ علاقوں میں عوام اب بھی معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں اور انفرااسٹرکچرمیں بہتری دیکھ کرحوصلہ افزائی ہوئی، پاکستان دل میں بس گیا ہے۔