8

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں 6 محرم الحرام کا سالانہ مرکزی ماتمی جلوس عقیدت و احترام

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) دوڑ میں 6 محرم الحرام کا سالانہ مرکزی ماتمی جلوس عقیدت و احترام سے برآمد، سیکیورٹی اور بلدیاتی انتظامات مثالی قرار6 محرم الحرام کا سالانہ مرکزی ماتمی جلوس پرمٹ ہولڈر عباس علی رستمانی کی قیادت میں مرکزی امام بارگاہ سجادیہ دوڑ سے انتہائی مذہبی عقیدت، نظم و ضبط اور پرامن ماحول میں برآمد ہوا۔ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسینؓ/ع نے شرکت کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔جلوس کے دوران سیکیورٹی کے مؤثر اور جامع انتظامات کیے گئے۔ جعفریہ اسکاؤٹ سٹی دوڑ کے رضاکاروں نے جے ایس او ڈویژن نوابشاہ کے صدر عارف علی واسوانہ کی نگرانی میں عزاداروں کی خدمت اور سیکیورٹی امور میں بھرپور کردار ادا کیا، جبکہ پولیس کی جانب سے ڈبلیو اے ایس آئی اشرف علی مری کی سربراہی میں فول پروف سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی شہید بینظیر آباد کی خصوصی ٹیم، ڈی آئی بی برانچ اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی جلوس کے تمام راستوں پر سیکیورٹی کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔
دوسری جانب ٹاؤن کمیٹی دوڑ کے چیئرمین چوہدری محمد وسیم افضل راجپوت کی ہدایت پر بلدیاتی عملے نے جلوس کے دوران صفائی ستھرائی، ایمبولینس، فائر بریگیڈ، سبیل کیمپس اور اینٹی انکروچمنٹ سمیت دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا، جس پر عزاداروں نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
جلوس میں اسلامک ایمپلائز سندھ کے سینئر نائب صدر زوار صفدر عباس کربلائی، مرکزی ماتمی جلوس کے پرمٹ ہولڈر سید اخلاق حسین شاہ کاظمی، محبان قائد ملت جعفریہ پاکستان کے زوار سجاد حسین جمالی، اسلامک ایمپلائز ڈویژن نوابشاہ کے صدر ڈاکٹر زوار حسین واسوانہ، سید عباس شاہ، علی شان چوہان، فقیر خمیسو کھوسو، زوار میر حسن واسوانہ سمیت مختلف مذہبی، سماجی اور فلاحی شخصیات نے شرکت کی۔مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا سخت سیکیورٹی حصار میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوا، جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس، بلدیاتی اداروں اور رضاکار تنظیموں کے باہمی تعاون سے تمام انتظامات خوش اسلوبی سے مکمل کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں