افتخار اللہ جان کے فنڈ سے پی کے 64 کے مختلف نہروں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
عوامی مسائل کا بروقت حل اور عملی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے جیل خانہ جات جناب افتخار اللہ جان کے خصوصی فنڈ سے پی کے 64 کے مختلف علاقوں میں نہروں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اس اقدام کا مقصد بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پانی کی روانی کو بہتر بنانا، نکاسیٔ آب کے مسائل کا خاتمہ اور عوام کو ممکنہ نقصانات سے محفوظ رکھنا ہے۔عوامی مسائل کا بروقت حل اور عملی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔