سکھر سے خ ر دے رھے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
۔)روہڑی کے سینئر صحافی امجد عباسی پر ہونے والے حملے کی صحافتی، سماجی اور شہری حلقوں کی جانب سے شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ مختلف تنظیموں اور شہریوں نے واقعے کو آزادیٔ صحافت پر حملہ قرار دیتے ہوئے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، نامعلوم افراد نے روہڑی کے سینئر صحافی امجد عباسی پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں صحافتی برادری میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ صحافی تنظیموں کا کہنا ہے کہ صحافیوں کو اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران تحفظ فراہم کرنا ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے۔صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، اور ان پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔انہوں نے حکومتِ سندھ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام سے اپیل کی کہ واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور صحافی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔صحافتی حلقوں نے واضح کیا ہے کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہ کیا گیا تو احتجاجی لائحہ عمل اختیار کرنے پر غور کیا جائے گا۔
جیکب آباد :(نامه نگار) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی صدر علامہ مقصود علی ڈومکی کا یومِ عاشور کے مرکزی اجتماع سے خطاب
بیگناہ کرنے پر ڈی پی او قصور اور سپیکر پنجاب اسمبلی آمنے سامنے
خوشاب (راجہ نورالٰہی عاطف سے) پی ایم ایل این یوتھ ونگ ضلع خوشاب کے صدر ملک سعد بشیراعوان
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) صوبائی وزیرصحت خواجہ عمران نذیر، معاون خصوصی شعیب مرزا ،آر پی او محمدشہزاد آصف خان، کمشنرحافظ
راجہ حاجی غلام شبیر — خدمت، اخلاص اور انسان دوستی کی روشن مثال