غوثیہ گیسٹ ہاؤس عمرکوٹ میں معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم، مزید مستحق افراد کی نشاندہی کی اپیل
عمرکوٹ غوثیہ گیسٹ ہاؤس عمرکوٹ میں معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کرنے کی ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں برادری سے تعلق رکھنے والے متعدد معذور افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں موجود سماجی شخصیت نے بتایا کہ معذور افراد کے فارم اور مکمل ڈیٹا جمع کرکے متعلقہ اداروں کو ارسال کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں مستحق افراد کو ویل چیئرز فراہم کی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر برادری میں کوئی اور معذور شخص موجود ہے جو اس سہولت کا مستحق ہو، تو اس کی معلومات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ مزید ضرورت مند افراد کو بھی اس فلاحی اقدام سے مستفید کیا جا سکے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد کی مدد ممکن بنائی جا سکے۔
رپورٹ کمیرہ مین ٹیم کے ساتھ ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف عمرکوٹ