10

سکھر(بیورورپورٹ)بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میئر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا شہید

سکھر(بیورورپورٹ)بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میئر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ پر خراجِ عقیدت ، خبر کے مطابق بلدیہ اعلیٰ سکھر کے میئر اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید ایک عظیم قومی رہنما تھیں جنہوں نے پاکستان کو جدید، ترقی پسند اور ڈیجیٹل دور سے روشناس کرایا اور جمہوریت، عوامی خدمت اور ترقی کی نئی راہیں متعین کیں،اپنے پیغام میں بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ شہید محترمہ نے بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے اور اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کی بنیاد رکھی، جس کے ثمرات آج بھی ملک بھر بالخصوص سندھ کے عوام حاصل کر رہے ہیں،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ سکھر سمیت سندھ بھر کے بلدیاتی ادارے شہید محترمہ کے عوامی خدمت، ترقی اور بااختیار مقامی حکومتوں کے وڑن پر عمل پیرا ہیں،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے اپنے دورِ حکومت میں پاور پلانٹس، ہسپتالوں اور جامعات کے قیام کے ذریعے ملک کی ترقی کو نئی سمت دی اور نوجوان نسل کے لیے روزگار اور اعلیٰ تعلیم کے مساوی مواقع کی راہ ہموار کی۔ ان کا وڑن صرف سیاست تک محدود نہیں تھا بلکہ وہ معاشی خودمختاری، عوامی فلاح و بہبود اور خواتین و نوجوانوں کے بااختیار مستقبل کی داعی تھیں،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے وفاق کی اکائیوں کو یکجا کرنے، جمہوری اقدار کو فروغ دینے اور رواداری و قومی یکجہتی کے کلچر کو مضبوط بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا،ان کی سیاسی جدوجہد آج بھی پاکستان کے عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے مزید کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی صورت میں ملک کو محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عالمی سوچ، بصیرت اور عوام دوست قیادت کا تسلسل میسر ہے، جو پاکستان کو ترقی، خوشحالی اور جمہوری استحکام کی جانب لے جانے کے لیے سرگرم عمل ہیں،بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن، نظریے اور عوامی خدمت کے سفر کو پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھاتے رہیں گے اور عوامی فلاح و ترقی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں