سکھر(بیورورپورٹ)محرم الحرام کے ایام میں کربلا کے غازی عباس علمدارکی یاد میں نئے علم پاک تیار کرنے سمیت سجاوٹ کا کام شروع، مختلف مقامات پر تعزیوں اور الم پاک سجاوٹ کے اسٹال سج گئے،تیار الم پاک و سجاوٹی سامان کی مانگ میں بھی اضافہ تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں محرم الحرام کا آغاز ہو تے ہی سکھر شہرمیں بھی پیکر وفا اورکربلاکے غازی عباس علمدارکی یاد میں نئے الم تیار کرنے اور انکی سجاوٹ کا کام تیزی شروع ہوگیا ہے جومحر م کے آخری زورتک جاری رہے گا۔الم لکڑی اور اسٹیل کا استعمال ہو نے کے بعد بھی تیاری کے مختلف مراحل سے گذرتا ہے اپنے مکانات اور امام با رگاہوں پر لگا کر علمدار کربلاکو اپنا پرسہ پیش کرتے ہیں رنج و علم کا نشان یہ الم پاک ہمیں حق و سچ کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے کربلا کے عظیم شہداءکی یاد دلا تے ہیں جبکہ دوسری جانب یکم محرم الحرم کے آغاز کیساتھ ہی سکھر کے مختلف علاقوں میں پانی کی سبیلیں اور لنگر و نیاز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جبکہ شہر کے مختلف مقامات پر تیار شدہ الم پاک و انکی سجاوٹ میں استعمال ہونے والے سامان کی خرید و فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے اور مومنین کی جانب سے امام بارگاہوں و گھروں کی چھتوں سمیت مختلف مقامات پر غازی عباس علمدار کی یاس میں الم پاک قائم کئے جارہے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]