خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر اور ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کی زیر قیادت محرم الحرام کے سلسلے میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔فلیگ مارچ میں پاکستان آرمی،رینجرز،پنجاب پولیس، ٹریفک پولیس،سول ڈیفنس،ریسکیو 1122،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ،محکمہ واسا،ستھرا پنجاب اور دیگر محکموں نے حصہ لیا ۔فلیگ مارچ کا آغاز ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب سے ہوا۔فلیگ مارچ محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں کے مختلف روٹس سے ہوتا ہوا جوہرآباد روڈ واپس ڈی سی آفس پر اختتام پذیر ہوا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد محرم الحرام کی تیاریوں اور محکموں کے درمیان سیکیورٹی روابط قائم رکھناہے۔ انہوں نےکہاکہ یوم عاشورہ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے ۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے کہاکہ محرم الحرام کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]