76

سامارو: شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی سگی سوتر کے ہاتھوں کلہاڑی کے وار سے قتل

*
سامارو: شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی سگی سوتر کے ہاتھوں کلہاڑی کے وار سے قتل

*عمرکوٹ رپورٹ*ڈاکٹر ایم لال واگھانی بیوروچیف

سامارو کے قریب رام جاگو کے علاقے میں شادی سے انکار پر ایک نوجوان لڑکی کو اس کے سگے سوتر نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا۔ شدید زخمی حالت میں اسپتال لائے جانے کے بعد وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق ننھپن میں غلام رسول کوسو اور عاصمہ کوسو کی منگنی رشتہ داروں نے کر دی تھی۔ جب عاصمہ بالغ ہوئی تو اس نے شادی سے انکار کر دیا۔ اسی رنجش پر ملزم غلام رسول کوسو نے اپنی منگیتر عاصمہ کوسو پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقتولہ عاصمہ اپنی والدہ یاسمین کوسو کے ساتھ کماد کی فصل میں گھاس کاٹ رہی تھی۔ ملزم نے موقع پا کر کلہاڑی کے شدید وار کیے جس سے عاصمہ زخمی ہو کر دم توڑ گئی۔

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔ مقتولہ کی لاش تدفین کے لیے آبائی گاؤں روانہ کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے چچا الہ بچایو کوسو کی مدعیت میں ملزم غلام رسول کوسو کے خلاف سامارو تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں