جھنگ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) جھنگ نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے ذریعے ضلع میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سی سی ڈی کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران کی گئی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں، جدید تفتیشی نظام اور مربوط حکمت عملی کے باعث جرائم کی شرح میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق انسپکٹر جنرل پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی کے ’’کرائم فری پنجاب‘‘ ویژن پر عمل کرتے ہوئے منشیات فروشوں، ڈکیت گروہوں، راہزنوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف متعدد ٹارگٹڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان کارروائیوں کے دوران کئی جرائم پیشہ گروہوں کے نیٹ ورکس بے نقاب کیے گئے جبکہ متعدد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق ضلع جھنگ میں ڈکیتی کے مقدمات میں 75 فیصد، راہزنی کے واقعات میں 65 فیصد، موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں 50 فیصد، قتل کے مقدمات میں 22 فیصد اور منشیات فروشی کے مقدمات میں 55 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مجموعی طور پر جرائم کی تعدا میں 52 فیصد کمی ہوئی ہے
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]