احمدپورسیال شہر میں قائم تمام پٹرول پمپس بھی غیر قانونی آئل ایجنسیز کی مانند ہیں۔فارم k کی موجودگی نہیں۔
احمدپورسیال کی تحصیل انتظامیہ، خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر سے عوامی سطح پر یہ سوال بھی کیا جا رہا ہے کہ تحصیل احمدپورسیال شہر میں قائم تمام پٹرول پمپس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔۔۔۔۔؟ کیا ان تمام پٹرول پمپس جو قائم ہیں ان کے تمام لائسنس، این او سیز اور دیگر متعلقہ دستاویزات مکمل اور ہر وقت جانچ کے لیے دستیاب ہیں۔۔۔۔۔۔؟ اگر جواب ہاں میں ہے تو مناسب ہوگا کہ متعلقہ ریکارڈ شفاف انداز میں پیش کیا جائے تاکہ کسی قسم کے شکوک و شبہات باقی نہ رہیں اور اگر کسی بھی مقام پر قانونی تقاضوں میں کمی موجود ہے تو وہاں بھی وہی معیار اپنایا جائے جو چھوٹی منی آئل ایجنسیوں کے لیے اختیار کیا جا رہا ہے
رپورٹ: ذیشان ظفر گوندل نامہ نگار روزنامہ قائد اسلام آباد و بیوروچیف روزنامہ عوامی آواز لاہور و چیف رپورٹر روزنامہ لوکل ویوز ملتان 03016000943