سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے پروگرام ادب نامہ میں منزہ انور گوئندی نے اردو ادب پر مرثیہ نگاری کے اثرات پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس صنف نے اردو شاعری کو بے پناہ وسعت عطا کی اور مرثیہ کی بدولت زبان و بیان ، تہذیب اور معاشرتی اقدار کو فروغ حاصل ہوا اور تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کے ساتھ لسانی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ۔ اگر ہم لسانی ارتقاء کی بات کریں تو مرثیے نے اردو زبان نے مرثیے کونت نئے الفاظ ، تشبیہات اور استعارے عطا کیے ، میر انیس اور مرزا دبیر جیسے شعراء نے زبان کی بندشوں کو دور کر کے اسے روانی عطا کی ۔ اسی صنف کی بدولت تہذیب و تمدن کی عکاسی اور کردار نگاری کی بنیاد رکھی گئی ۔ مرثیہ کی بدولت انسانی جذبوں کو فروغ حاصل ہوا جن میں قربانی ،صبر، شجاعت حق پرستی اور مظلوم کی حمایت جیسے اوصاف کو اجاگر کیا گیا ۔ جہاں میر ضمیر اور میر خلیق جیسے شعراء نے مسدس کی صنف کو اپنا مرثیہ کے کینوس کو شاعرانہ بلندی عطا کی وہیں جوش ملیح آبادی نے اس کے ذریعے انقلاب اور حریت کا پیغام دیا ۔ منزہ گوئندی نے اس ضمن میں مزید کہا کہ مرثیہ کا دائرہ نہایت وسیع ہے جس میں جذبات نگاری ، واقعہ نگاری ، منظر نگاری کے ساتھ حمد ، نعت ، منقبت ، سلام ، نوحہ ، سوز خوانی ، مدح ، آداب حفظ و مراتب ، رزم اور بزم شامل ہیں ۔ ادب کی دنیا میں کوئی بھی فن پارہ اگر جمالیاتی لحاظ سے کمزور ہو تو اسے اعلیٰ درجہ کی تخلیق نہیں گردانا جاتا اسلیے جن شعرا کو جبلی طور پہ یہ صلاحیت عطا ہوئی ان کے نام تاریخ میں روشن رہیں گے ۔ مرثیہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعر کی یہی خصوصیت ہوتی ہے کہ اسے بار بار پڑھا جائے اور مرثیہ میں یہ بات موجود ہے کہ اسے دہرایا جاتا ہے اور ہر بار ایک نئی چیز اور نیا گوشہ سامنے آتا ہے ۔ سرگودھا کی ادبی تاریخ کے حوالے سے انہوں نے کہا اصناف مرثیہ نگاری میں علامہ رشک ترابی ، جوہر نظامی ، اخگر سرحدی اور محمد حسین شوق کے نام حوالہ کے طور پر لیے جاتے ہیں جب کہ نثر نگاری میں ان کے والد انور گوئندی کی تحاریر تاریخی حوالہ ہیں اور افسانے کی بات کریں تو انور گوئندی کا افسانہ “ میرا غم “ محرم کے واقعات کے ضمن ایک خود نوشت کی حیثیت رکھتا ہے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]