10

سٹی کورٹ میں موبائل چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار، دو خواتین بھی شامل رش کا فائدہ اٹھا کر وارداتیں کرتے تھے

سٹی کورٹ میں موبائل چوری کرنے والا 3 رکنی گروہ گرفتار، دو خواتین بھی شامل
رش کا فائدہ اٹھا کر وارداتیں کرتے تھے

کراچی: سٹی پولیس نے سٹی کورٹ کے احاطے میں شہریوں کے موبائل فون چوری کرنے والے 3 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ان کے قبضے سے 5 مسروقہ موبائل فون برآمد کر لیئے گئے۔

ایس ایس پی سٹی ڈاکٹر فرخ ملک کے مطابق ملزمان سٹی کورٹ میں گروہ کی صورت میں سرگرم تھے اور رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے شہریوں کے موبائل فون چوری کرتے تھے۔ واردات کے بعد ملزمان فوری طور پر موقع سے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت آسیہ، فاطمہ اور محمد رحیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ گروہ کے دیگر ممکنہ ساتھیوں اور مزید وارداتوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں