October 18, 2026

ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر میں چھ لاکھ اکیاون ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔

IMG-20260619-WA0252

ہارون آباد سمیت ضلع بہاولنگر میں چھ لاکھ اکیاون ہزار ایکڑ رقبہ پر کپاس کی کاشت کی گئی ہے۔ کپاس کی فصل کو نقصان دہ کیڑوں سے محفوظ رکھنے اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے ڈی جی پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آف پیسٹیسائیڈز پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے ہارون آباد کا دورہ کیا۔

دورہ کے دوران ڈاکٹر عامر رسول نے کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کیا اور فصل کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ فصل کی باقاعدہ نگرانی، متوازن کھادوں کے استعمال اور نقصان دہ کیڑوں کے بروقت تدارک پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جدید زرعی طریقوں کو اپنانے سے کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور کاشتکاروں کی آمدن بہتر بنائی جا سکتی ہے۔