8

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں سکھر الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب

سکھر سے ھمارے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خبر دے رھے ھیں سکھر الکبیر آل پاکستان کراٹے کلب چیمپئن شپ سکھر ڈویژن کا شاندار انعقاد اسپورٹس کلب سکھر میں کانچو انیس خان کی میزبانی میں کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ میر محمد کلہوڑو تھے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر نثار احمد چانڈیو، ڈاکٹر سعید اعوان، میڈم کشش، عثمان خان، منور پٹھان، عبد الستار پٹھان، شاہد علی انصاری اور معیز خان سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب کے دوران مہمانانِ گرامی کو سندھ کی ثقافتی پہچان اجرک اور دیگر تحائف پیش کیے گئے۔ چیمپئن شپ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو میڈلز اور شرٹس دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔مہمانِ خصوصی میر محمد کلہوڑو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراٹے ایک ایسا کھیل ہے جو جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ وہ صحت مند زندگی گزار سکیں اور معاشرتی برائیوں و بیماریوں سے محفوظ رہیں۔ کھیل نوجوان نسل کی مثبت تربیت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے کامیاب انعقاد پر کانچو انیس خان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں