میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پیسٹی سائیڈ یونین میلسی کے سینئر ممبر میاں رشید احمد نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر میلسی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ریڑھی مافیا کے بڑھتے ہوئے مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالونی روڈ، سرکلر روڈ اور دیگر تجارتی علاقوں میں دکانوں کے سامنے مستقل ریڑھیاں کھڑی کیے جانے سے تاجروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
میاں رشید احمد نے کہا کہ بازاروں میں بے ہنگم انداز میں ریڑھیوں کے قیام سے نہ صرف گاہکوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تاجروں کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے.انہوں نے بتایا کہ اس صورتحال کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ دکانداروں اور ریڑھی بانوں کے درمیان تنازعات کے امکانات بھی بڑھ رہے ہیں، جس سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کے بارے میں متعدد بار متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم تاحال کوئی مؤثر اور دیرپا حل سامنے نہیں آیا۔ میاں رشید احمد نے مطالبہ کیا کہ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور تاجروں و شہریوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہ سکیں اور شہر میں نظم و ضبط قائم ہو سکے۔
میلسی(بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) راؤ محمد حسین شاہین نے حج کی سعادت حاصل کر لی .
میلسی (بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) پیسٹی سائیڈ یونین میلسی کے سینئر ممبر میاں رشید احمد نے وزیر اعلیٰ
میلسی:( بیو رو چیف و ہا ڑ ی ) چیف انجینئر میپکو سرکل وہاڑی انجینئر عظمت علی خان نے میلسی میں
نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)کمشنر شہید بینظیرآباد شہمیر خان بھٹو نے عالمی یومِ خون عطیہ
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان سرگودھا کے ایف ایم 101 کے معروف پروگرام “شاہین