9

سکھر(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ رہنما، تعلیمی ماہر اور سابق امیر ضلع سکھر پروفیسر کنورمسعود علی خاں 84سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

سکھر(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی سندھ کے بزرگ رہنما، تعلیمی ماہر اور سابق امیر ضلع سکھر پروفیسر کنورمسعود علی خاں 84سال کی عمرمیں انتقال کرگئے مرحوم کافی عرصے سے علیل وزیرعلاج تھے۔ان کی نمازجنازہ عوامی پارک میمن محلہ روہڑی ضلع سکھر میں دیرنہ ساتھی مسیح الدین کی اقتدامیں اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیانماز جنازہ میں مرکزی نائب قیم ممتازحسین سہتو، صوبائی نائب امیر پروفیسرنظام الدین میمن،امیرجماعت اسلامی پاکستان کے معاون خصوصی محمد عمیر ادریس،نائب قیمین علامہ حزب اللہ جکھرو، سہیل احمد شارق،ریلوے پریم یونین کے خیرمحمد تنیو،این ایل ایف کے رہنما سید نظام الدین شاہ،پیماسندھ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر غیاث شاہ، معروف ماہرامراض چشم ڈاکٹر ظہیر عمر، سکھرپریس کلب کے سابق صدر ظہیرخان لودہی،امیرضلع زبیرحفیظ شیخ،شکارپور،نوشہروفیروز،میرپورخاص کے امراءاضلاع عبدالسمیع بھٹی،نعیم کمبوہ، سلمان خالدسمیت مقامی رہنما برادرتنظیمات کے عہدیداران،مختلف سیاسی وسماجی رہنما اساتذہ سمیت قریبی رشتہ دار شریک تھے۔مرحوم نے اسلامیہ سائنس کالج سکھر میں بطور پروفیسر، صدر تنظیم اساتذہ پاکستان سندھ کے علاوہ پرنسپل حرا پبلک اسکول سکھر کے طویل عرصہ خدمات سرانجام دی۔2002میں رٹائرمنٹ کے بعد رکن بن کرباقاعدہ عملی طورجماعت اسلامی کا تنظیمی حصہ بنے،6سال امیرضلع اوررکن صوبائی مجلس شوریٰ دعوت وتنظیم اورحق گوئی وبے باقی کے حوالے سے انہوں نے حق ادا کیا اس دوران قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔بحیثیت صدر تنظیم اساتذہ سندھ وہ طویل عرصے تک اس ذمہ داری پر فائز رہے۔ انہوں نے اساتذہ کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی معیار کی بہتری اور تنظیم کو متحرک رکھنے کے لیے انتھک محنت کی۔ اس منصب پر رہتے ہوئے بھی وہ ہمیشہ اپنی سادگی اور درویشی اور کارکن کی طرح میدان میں کام کرتے رہے جبکہ بحیثیت پروفیس انہوں نے نسلوں کی تربیت کی۔ ان کا اندازِ تدریس، شفقت اور اخلاق طلبہ کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔ وہ کلاس روم سے باہر بھی طلبہ کی اصلاح اور رہنمائی کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔پرانہ سکھر میں قائم جماعت اسلامی کے مرکز مدرسہ تفہیم القرآن کے مہتمم کے طور بھی فرائض سرانجام دیئے۔پورا خاندان تحریک اسلامی سے جڑا ہوا ہے ۔ ایک بیٹے کنور حارث مسعود روہڑی مقام کے امیر، کنورمحمد دانش سکھرمقام کے جنرل سیکرٹری جبکہ بھانجے عمیرادریس امیرجماعت اسلامی پاکستان کے معاون خصوصی ہیں۔ امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے پروفیسر مسعود علی خاں کی وفات پردلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے ان کی وفات تحریک اسلامی کا بڑا نقصان ہے۔وہ جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ تھے جنہوں نے اپنے خاندان سمیت نسل نو کی تعلیمی فکری تر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں