🛑 *آج دن بھر کیا کچھ ہوا؟* 🛑
*🛑 14 جون 2026 | بروز اتوار | اہم خبروں کی جھلکیاں |*
🚨 (1) اس را_ئیل کی ایر_ان امریکا امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش، بیروت پر میزائل حملے کردیے، 3 افراد جاں بحق
🚨 (2) امن معاہدے سے قبل بیروت پر حملہ، ایر_ان اور امریکا کا شدید ردعمل آگیا
🚨 (3) بیروت پر اس را_ئیلی حملہ نہیں ہونا چاہیے تھا، امن معاہدہ قریب ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان
🚨 (4) بیروت پر اس را_ئیلی حملہ، امریکا وعدے پورے کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، باقر قالیباف
🚨 (5) ایر_ان کی جوابی کارروائی کی وارننگ، اس را_ئیل میں الرٹ جاری ہوتے ہی تل ابیب، حیفا اور نیتنیہ میں عوامی پناہ گاہیں کھول دی گئیں
🚨 (6) پاکستان اور ترکیہ میں اہم رابطہ، امریکا ایر_ان مذاکرات پر بڑی پیش رفت کا خیرمقدم
🚨 (7) امید ہے معاہدہ جنگ کے خاتمے اور سیاسی حل کا راستہ کھولے گا، مشیر اماراتی صدر
🚨 (8) ٹرمپ کا خودساختہ دعویٰ جھوٹ نکلا، ایر_ان نے آج ہونے والے امن معاہدے کو مسترد کر دیا
🚨 (9) ایر_ان کے ساتھ معاہدے پر دستخط آج ہوں گے؛ آبنائے ہرمز سب کیلیے کھول دی جائیگی؛ ٹرمپ کا دعویٰ
🚨 (10) ایر_انی ردعمل کے خوف سے، نیتن یاہو نے اپنی کابینہ کا اجلاس زیر زمین منتقل کر دیا
🚨 (11) چکوال: آسٹریلیا سے آئی کم عمر لڑکی کے قتــل کے الزام میں سی سی ڈی اہلکار گرفتار
🚨 (12) کراچی: شوہر کے تشدد سے 18 سالہ لڑکی کی ہلاکت، مصباح کے سر کے زخم میں چائے کی پتی بھرنے سمیت اہم انکشافات
🚨 (13) ڈی جی خان: تونسہ شریف میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا
🚨 (14) ٹرمپ نے ایر_انی معاہدے سے متعلق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف کی ٹویٹ شیئر کر دی
🚨 (15) امریکی فوج کا ایف اے 18 ہارنیٹ طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
🚨 (16) ایر_ان نے افزودہ یورینیم کے ذخائر کے لیے زیرِ زمین تنصیبات سیل کردیں، امریکی میڈیا کا بڑا انکشاف
🚨 (17) محرم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل طلب، کل بروز پیر چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں، ماہرین فلکیات
🚨 (18) کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے، بلاول بھٹو
🚨 (19) راولاکوٹ میں آج صبح مظاہرین پر فائرنگ اور شیلنگ کی اطلاعات، احتجاجی گروپ کا 3 اموات کا دعویٰ
🚨 (20) کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے بیرون ممالک سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
🚨 (21) یسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک کی مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
🚨 (22) ڈیرہ اسماعیل خان: کسٹم آفس گودام میں آگ لگی تو عوام دیوار گرا کر مال غنیمت لوٹنے پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
🚨 (23) عمران خان کا علاج شفاء انٹرنیشنل ہسپتال میں کیا جائے اپنے ذاتی ڈاکٹرز اور فیملی کی موجودگی میں، پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک
🚨 (24) یہ حکومت بےشعور ہے، عوام کو بھی جان بوجھ کر جاہل رکھنا چاہتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس
🚨 (25) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نو تعمیر شدہ عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا
🚨 (26) کراچی: کیش وین سے 30 کروڑ روپے ڈکیتی کا مقدمہ ایک دن بعد درج
🚨 (27) سیالکوٹ کے کاریگروں کی مہارت عالمی فٹبال میلے کا حصہ بن گئی،اسحاق ڈار
🚨 (28) کراچی میں کام صرف دعوؤں پر نہیں، عملی طور پر ہو رہا ہے، میئر مرتضیٰ وہاب
🚨 (29) اللہ حکومت کو درست فیصلوں کی توفیق دے، قرضے میں 100% اضافہ تشویشناک ہے، سلمان اکرم راجہ
🚨 (30) امریکا-ایر_ان امن معاہدے پر صورت حال واضح نہ ہوسکی، قطری وفد تہران میں موجود
🚨 (31) ایر_ان کے بغیر مشرقِ وسطیٰ میں کوئی سیکیورٹی اتحاد کامیاب نہیں ہوسکتا: عباس عراقچی
🚨 (32) دشمن کے ہر حملے کا جواب دیں گے، ہماری آنکھیں کھلی اور انگلیاں ٹریگر پر ہیں: ایر_انی جنرل
🚨 (33) برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد ہلاک
🚨 (34) بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اس را_ئیل اور امریکا کو ایر_ان پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
🚨 (35) میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ سعید غنی
🚨 (36) بجٹ ریلیف پر مبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا دعویٰ
🚨 (37) صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
🚨 (38) راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں، حکومتی ذرائع
🚨 (39) پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
🚨 (40) امریکا- ایر_ان مجوزہ معاہدے میں ایر_ان پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
🚨 (41) سعودی عرب نے ایک ہفتے کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 7 ہزار سے زائد افراد کو ملک بدر کردیا
🚨 (42) بھارت: مسافر طیارے کے اسپیکر میں چھپایا گیا تقریباً 3 کلوگرام سونا برآمد
🚨 (43) معروف یوٹیوبر مسٹر بِیسٹ نے 50 کروڑ سبسکرائبرز کا سنگِ میل عبور کر لیا
🚨 (44) تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کیخلاف بنگلا دیش کو سنسی خیز مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست
🚨 (45) فیفا ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ فٹبال ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار
🚨 (46) بنوں: دیرینہ دشمنی پر مخالفین کی فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد قتــل
🚨 (47) ایف بی آر نے ڈیجیٹل نظام میں شامل نہ ہونے والوں پر بھاری جرمانوں کی تجویز دے دی
🚨 (48) سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
🚨 (49) کراچی میں فائرنگ اور اندھی گولیوں کا خونریز سلسلہ، 3 افراد جاں بحق، خواتین اور بچوں سمیت 15 زخمی
🚨 (50) اے آئی عہد کو اپنانے کیلئے چینی یونیورسٹیوں نے 12 ہزار ڈگری پروگرامز ختم کردیے
🚨 (51) غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
🚨 (52) ایر_ان نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
🚨 (53) آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
🚨 (54) کے پی میں دہشت گردی کے حالیہ 10 واقعات میں دہشت گردوں کی جانب سے مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
🚨 (55) کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
🚨 (56) سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل کرلی گئی
🚨 (57) خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
🚨 (58) محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
🚨 (59) ’سموسہ 40 کا، نوجوان کی قیمت 32 روپے لگا دی گئی‘ قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث
🚨 (60) ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں تاخیر کرنے پر جرمانوں میں نمایاں اضافہ
🚨 (61) اسلام آباد معاہدے کے تاریخی لمحہ پر کشمیری مظاہرین احتجاج ختم کر دیں: بلاول بھٹو
🚨 (62) ایر_ان امریکہ معاہدے کی بازگشت، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی
🚨 (63) فیفا ورلڈ کپ: امریکا کا شاندار آغاز، پیراگوئے کو 1-4 سے ہرا دیا
🚨 (64) فافن کا کے پی آر ٹی آئی ایکٹ موثر بنانے کیلئے قانونی و ادارہ جاتی اصلاحات کا مطالبہ
🚨 (65) آئی ایم ایف نہیں، ہماری اپنی پالیسیاں اصل مسئلہ ہیں: شاہد خاقان عباسی
🚨 (66) مریم نواز کی نوجوانوں سے خون عطیہ کے کارِ خیر میں حصہ لینے کی اپیل
🚨 (67) سینیٹ کا اجلاس پیر کو ہو گا، پانچ نکاتی ایجنڈا جاری
🚨 (68) ملک میں ظالمانہ ٹیکس نظام، صرف مفادات کیلئے نورا کشتی جاری ہے: حافظ نعیم
🚨 (69) ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بھارت نے پاکستان کو 64 رنز سے شکست دے دی
🚨 (70) پشاور بحالی منصوبہ: سہیل آفریدی نے حیات آباد انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دیا