خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب و معروف قانون دان ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر نے ممتاز بینکار عمر ارشد چٹھہ سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں جے ایس بینک میں جنرل منیجر کے اہم عہدے پر فائز ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات کے دوران ملک امجد رضا گجر نے عمر ارشد چٹھہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت، دیانت داری اور بینکاری کے شعبے میں شاندار خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ کامیابی ان کی مسلسل جدوجہد، قابلیت اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان اور باصلاحیت افراد کی اعلیٰ عہدوں پر تقرری نہ صرف اداروں کی ترقی کا باعث بنتی ہے بلکہ یہ دیگر نوجوانوں کے لیے بھی حوصلہ افزائی کا ذریعہ ہے۔
ایکس ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر پنجاب ملک امجد رضا گجر نے اس امید کا اظہار کیا کہ عمر ارشد چٹھہ اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جے ایس بینک کی مزید ترقی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے عمر ارشد چٹھہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اس موقع پر عمر ارشد چٹھہ نے ایڈووکیٹ ملک امجد رضا گجر کی آمد، مبارکباد اور نیک تمناؤں پر ان کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری، محنت اور پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ انجام دیتے ہوئے ادارے کی بہتری اور ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔
دریں اثناء عوامی، سماجی، کاروباری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی عمر ارشد چٹھہ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ارسا سندھ کو 48 فیصد کم پانی فراہم کر رہا ہے، 1991ء
کوی تو بھید اور بھرم رکھتا اپنا تھا، اتنا تو کرم رکھتا
ڈائریکٹر ایف آئی اے پشاور زون انعام اللہ خان گنڈاپور نے مردان اسپورٹس کمپلیکس کا دورہ۔
چارسدہ میں پہلی مرتبہ ڈریگن بوٹ فیسٹیول کا شاندار انعقاد کیا گیا۔
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ پہلی سالانہ مینیجرز