13

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبرز کے وفد نے بحریہ یونیورسٹی

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے ایگزیکٹو ممبرز کے وفد نے بحریہ یونیورسٹی جوہر ٹاؤن کا مطالعاتی دورہ کیا۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے چیئرمین میں افتخار خان کی قیادت میں سینئر صحافی فضل حسین اعوان، عقیل انجم اعوان، سید بدر سعید، محمد شعیب مرزا، سید اسد ندیم، ڈاکٹر فصیلت بانو، سلمان حمید کھوکھر، شہزاد چودھری، نبیلہ اکبر، عاصم لطیف چوہدری، فضل عباس، رفیق مغل، محمد عثمان اور حامد علی وفد میں شامل تھے۔ بحریہ یونیورسٹی لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر کموڈور (ر) عمران افتخار اور فیکلٹی ممبرز جن میں شامل ڈاکٹر عثمان رشید چودھری، ڈاکٹر عنصر صدیق، ڈاکٹر خاور بلال بیگ، ڈاکٹر محمد ساجد اور شفقت علی نیاز موجود تھے۔ لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر کموڈور (ر) عمران افتخار نے اپنی ٹیم کے ساتھ پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ پاکستان میڈیا رائٹرز کے وفد کا تعارف کروایاگیا۔ بعدازاں یونیورسٹی ورکنگ کے متعلق میڈیا بریفنگ دی گئی۔ ڈائریکٹر یونیورسٹی لاہور کیمپس کموڈور عمران افتخار نے یونیورسٹی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور میڈیا اور فیکلٹی کے ممبرز کے درمیان سوال وجواب کے ساتھ تبادلہ خیال ہوا۔ مزید برآں یونیورسٹی کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے میڈیا تبصرے اور رائے بھی دی گئی۔ یونیورسٹی کی طرف سے پاکستان میڈیا رائٹرز کے ایگزیکٹو ممبرز کے لیے برنچ کا پر تکلف اہتمام کیا گیا۔ بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان میڈیا رائٹرز کلب کے وفد کی ادبی و صحافتی خدمات پر ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں