امریکی صحافی کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا۔
نیو یارک کی عدالت نے طالبان کمانڈر کو دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔
نیو یارک(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے کے اغوا میں ملوث طالبان کمانڈر کو 42 سال قید کی سزا سنا دی گئی ۔ نیویارک کی عدالت نے طالبان کمانڈر کو دہشتگردی میں معاونت اور یرغمال بنانے کے جرم میں سزا سنائی۔ امریکی اخبار کے مطابق 50 سالہ حاجی نجیب اللہ نے امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے اور دو ساتھیوں کو 7 ماہ یرغمال بنایا تھا ۔ امریکی صحافی ڈیوڈ روہڈے 2008 میں افغانستان میں اغوا ہوئے تھے اور طالبان کمانڈر پر امریکی فوجی قافلوں پر حملوں کا بھی الزام تھا۔