11

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے ڈی آئی جی ایس بی اے

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ) محرم الحرام میں امن و امان کے قیام کے لیے ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن اور کمشنر شہید بینظیر آباد کی زیرِ صدارت علمائے کرام اور ضلعی افسران کا اہم اجلاس؛ سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کا فیصلہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور عزاداری کے پروگراموں کو پرامن ماحول میں یقینی بنانے کے لیے کمشنر شہید بینظیر آباد اور ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژن بھر سے تمام مکاتبِ فکر کے جید علمائے کرام، امن کمیٹی کے عہدیداران اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔​اجلاس سے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے محرم الحرام کے لیے تیار کردہ جامع سیکیورٹی پلان کی تفصیلات بتائیں اور واضح کیا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے سیکیورٹی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
​: محرم الحرام کے دوران رینج بھر میں بالخصوص مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر پولیس موبائلز اور موٹر سائیکل پیٹرولنگ کے گشت کو مزید تیز اور مؤثر بنا دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو روکا جا سکے۔
​بم ڈسپوزل اسکوڈ کی تعیناتی: حساس مقامات، امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کی بی ڈی ایس (بم ڈسپوزل اسکوڈ) کے ذریعے باقاعدہ سویپنگ اور کلیئرنس کو یقینی بنایا جائے گا۔اور جلوسوں کی نگرانی ڈرون کیمروں کی مدد سے کی جاۓ گی سوشل میڈیا اور خاص طور پر فیس بک پر کڑی نظر رکھی جا رھی ھے مذھبی اور فرقہ وارانہ دل آزاری کرنے والے مواد پھیلانے والوں سے آھنی ہاتھوں سے نمٹا جاۓ گا
​ہوٹلوں کی چیکنگ اور اسنیپ چیکنگ:جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے تلاش ڈیوائس کی مدد سے رینج کے تمام چھوٹے بڑے ہوٹلوں، سرائے اور مسافر خانوں بس اسٹاپس ریلوے اسٹیشن کی سخت چیکنگ شروع کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شہروں کے اندرونی حصوں میں اچانک اسنیپ چیکنگ کا عمل بھی تیز کر دیا گیا ہے​داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی:رینج کے شہروں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں (انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس) پر ناکہ بندی کر کے سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور ہر آنے جانے والی مشکوک گاڑی اور فرد پر نظر رکھی جا رہی ہے۔​ڈی آئی جی فیصل بشیر میمن کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔ اس سیکیورٹی پلان پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ شرپسند عناصر پر کڑی نظر ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں