September 1, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

عمرکوٹ ملک دشمن عناصر ملک میں فساد پھیلانے اور ملک کو توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، عدالتیں بروقت اپنا کام کرتی تو ماروائے عدالت قتل جیسے واقعات جنم نہیں لیتے عمرکوٹ میں جماعت اہلسنت پاکستان کی پریس کانفرنس

IMG-20241001-WA0006

عمرکوٹ ( رپورٹ ڈاکٹر ایم لال واگھانی) عمرکوٹ میں جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی امیر عبدالخالق قادری صوبہ سندھ کے امیر اور مفتی اعظم مفتی جان محمد نعیمی شاہد غوری مرکزی رہنماء پاکستان سنی تحریک صدر پاکستان مشائخ اتحاد کونسل پیر غلام مجدد سرہندی کی پریس کلب پر پریس کانفرنس انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ باب الاسلام امن بھائی چارے محبت اور صوفیوں کی سرزمین ہے کلمہ گو مسلمان اپنے پیارے نبی کریم ﷺ کی توہین برداشت نہیں کرسکتا ہے، ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی گستاخی ثابت ہوچکی ہے، عمرکوٹ واقعہ کیوں پیش آیا اسباب کیا تھے لوگوں میں اشتعال کیوں پیدا ہوا مکمل جامع تحقیقات کی جائیں، ہم قانون کے پاسدار ہیں اور رہینگے، ملک دشمن عناصر ملک میں فساد پھیلانے اور ملک کو توڑنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، ہم ماروائے عدالت قتل کو صحیح نہیں سمجھتے اگر عدالتیں بروقت اپنا کام کرتی تو ماروائے عدالت قتل جیسے واقعات جنم نہیں لیتے، گستاخ رسول کی سزا آئین پاکستان میں موجود ہونے کے باوجود آج تک کسی گستاخ کو سزا نہیں دی گئی، جبکہ نعش کی بے حرمتی اور جلانے کو ہم ہر گز جائز نہیں سمجھتے، عمرکوٹ واقعہ میں مذہبی جماعتوں کا کردار اچھا اور مثبت رہا جس کا اقرار واعتراف صوبائی وزیر سردار شاہ نے اسمبلی کے فلور پر کرچکے ہیں، علماء کرام کی گرفتاریاں سمجھ سے بالاتر ہیں ہم علماء کرام کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور گستاخی ثابت ہونے کے باوجود گستاخ کی حمایت میں مذید گستاخیاں کرکے اشتعال اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے انہیں روکا جائے انہوں نے مزید کہا کہ پیر مولوی عمر جان سرہندی مولانا احمد شاہانی، مولانا امجد پنھور سمیت دیگر علماء کرام کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0