August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) فروغِ تعلیم گولڈ میڈل ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انقعاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا

IMG-20260831-WA0248
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) فروغِ تعلیم گولڈ میڈل ایوارڈ کی شاندار تقریب کا انقعاد لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہوا ۔ گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب کے مہمان خصوصی پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور مہمانان خاص روز نامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمٰن شامی، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم سہگل، ایڈیٹوریل انچارج۔ روز نامہ نوائے وقت کالم نگار سینئر صحافی سعید آ سی، پروفیسر ڈاکٹر اکرام الحق ، ایگزیکٹو ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فردوس کھوکھر، گائناکالوجسٹ پروفیسر شاہینہ اور وائس چانسلر لاہور یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عظمی سمیت وائس چانسلر گوجرانولہ یونیورسٹی کے نام شامل ہیں۔ تقریب میں پنجاب بھر کے ممتاز ماہرین تعلیم، صحافیوں،میڈیکل پروفیشنل کے معروف ڈاکٹر پروفیسرز اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تقریب کا آ غاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ ، فہیم سہگل اور مجیب الرحمٰن شامی نے اپنے اپنے خطاب میں اس شاندار تقریب کے انعقاد پرچیئرمین ادارہ فروغ تعلیم پنجاب طیب ورک کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے ایڈیٹوریل انچارج روزنامہ نوائے وقت ،سینیر صحافی سعید آ سی ،سینئر صحافی و صدر نیشنل ویمن جرنلسٹ فورم فرزانہ چوہدری، نیورو سرجن پروفیسر ڈاکٹر انور چوہدری، پروفیسر ناصر بشیر، پروفیسر سویرا شامی ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد میاں اور گائناکالوجسٹ پروفیسر شاہینہ سمیت ماہرین تعلیم، محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے منتظمین، سینئر صحافیوں اور ڈاکٹرز کو ان کی مختلف اہم عہدوں پر پرفیشنل خدمات کے اعتراف میں انہیں گولڈ میڈل ایوارڈ سے نوازا۔وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور چیئرمین ادارہ فروغ تعلیم پنجاب طیب ورک نے مجیب الرحمان شامی، فہیم الرحمان، صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو شیلڈز پیش کیں۔
چیئرمین طیب ورک نے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ اور مہمانان خاص سمیت تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔۔جبکہ مجیب الرحمٰن شامی اور چیئرمین طیب ورک نے مہمان خصوصی وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0