ہارون آباد(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پولیس کی مرکزی امام بارگاہ بہاولنگر میں محرم الحرام کے حوالے سے مشترکہ موک ایکسرسائز
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگر محمد عمران کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔اس اہم مشق کی سربراہی ایس ڈی پی او صدر سرکل بہاولنگر ابرار احمد نے کی، جس میں پولیس ٹیم ،ایلیٹ فورس کے ہمراہ سول ڈیفنس، ریسکیو 1122 اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے افسران و اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔موک ایکسرسائز کا مقصد تمام سیکیورٹی اور ریسکیو اداروں کے مابین کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانا۔کسی بھی ناگہانی صورتحال یا سیکیورٹی تھریٹ کی صورت میں فوری رسپانس ٹائم کو جانچنا ۔محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دینا ہے۔ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کا اس موقع پر کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ترجمان پولیس
ڈسٹرکٹ پولیس بہاولنگر
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]