116

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔ آؤ بزرگوں کی محتاجی ختم کریں۔

فیصل آباد۔۔۔۔۔۔۔
آؤ بزرگوں کی محتاجی ختم کریں۔
المصطفی فاؤنڈیشن اور انجمن غلامان اہلبیت منصوص آباد کے زیر انتظام روضہ پارک میں فری آئی کیمپ لگایا گیا جس میں ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کی میڈیکل ٹیم نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور منتخب سفید موتیا کے مریضوں کے مفت آپریشن کیے گے۔اس موقع پر المصطفی فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر خالد حسین۔مرکزی صدر ڈاکٹر غلام حسین زاہد نے کیمپ کا وزٹ کیا اور میزبان انجمن غلامان اہلبیت کے صدر غلام محی الدین ۔جنرل سیکرٹری خلیفہ محمد سلیم سلطانی سے ملاقات کی اور کیمپ کے بہترین انتظامات کرنے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کے لیے ملکر کاوشیں جاری رکھیں گے۔شدید گرمی میں ھمارے رضکار رضائے الہی کے لیے مصروف خدمت ھیں۔کیمپ میں مریضوں کے لیے تمام تر سہولیات مفت مہیا کی گیں۔اس موقع پر صدر شعبہ خواتین میڈم کرن چوھدری۔اور امیر حمزہ نے خدمات سرانجام دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں