14

*فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی کمانڈر ان چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال*

*فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنانی کمانڈر ان چیف کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال*

راولپندی: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے لبنان کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف جنرل روڈولف ہائیکل نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر لبنانی کمانڈر اِن چیف کو پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جس کے بعد جنرل روڈولف ہائیکل نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے لبنانی مسلح افواج کے ساتھ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آئی ایس پی آر کا بیان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں