*ٹرمپ کا ایران کیخلاف دو ہفتوں میں ’مکمل فتح‘ کا دعویٰ، تیل سستا ہونے کی پیش گوئی بھی کردی*
*🔥ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ*
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا آئندہ دو ہفتوں کے اندر ایران کے خلاف ’مکمل فتح‘ کا اعلان کرے گا۔ یہ بیان انہوں نے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم کے لیے منعقدہ ایک ٹیلی ریلی سے خطاب کے دوران دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدہ آئندہ دو سے تین روز میں طے ہو سکتا ہے، امریکا ایران کے ساتھ ایک معاہدے کے آخری مرحلے میں داخل ہو چکا، معاہدے کے تحت ایران کو کسی بھی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، معاہدے پر دستخط ہوتے ہی آبنائے ہرمز فوری طور پر کھول دی جائے گی۔
ٹرمپ نے براہِ راست تیل کی قیمتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’فتح‘ کے بعد قیمتیں گر جائیں گی۔