October 23, 2026

اسلام آباد(دعا آن لائن)اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے پاکستان کی ترقی اور باوقار مقام کے حوالے سے بیان کی مکمل حمایت کرتا ہوں، آرمی چیف کا بیان جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھا اور ہر

IMG-20240902-WA0135(3)

اسلام آباد(دعا آن لائن)اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل حافظ سید عاصم منیر کے پاکستان کی ترقی اور باوقار مقام کے حوالے سے بیان کی مکمل حمایت کرتا ہوں، آرمی چیف کا بیان جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھا اور ہر پاکستانی کی دل کی آواز تھا، انہوں نے کہا کہ بطور ترجمان اوورسیزپاکستانیز میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ سیدعاصم منیر کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہر پاکستانی آپ کے اقدامات کو ناصرف درست سمجھتا ہے بلکہ مکمل تائیدوحمایت بھی کرتا ہے، ان شاءاللہ بہت جلد پاکستان برے حالات سے نکل آئے گا اور خوشحالی و استحکام کے راستے پر چل پڑے گا، میں آپکے اس بیان کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہوں اوراپنی افواج کے کاندھے سے کاندھا ملاکر پاکستان کی ترقی کے لیےجدوجہد کا عزم کرتا ہوں، کیپٹن(ر) عاصم ملک نے مزید کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف پاکستان کی درست سمت میں تعین کررہے ہیں اور انکی مخلصانہ اور انتھک کوششیں بہت جلد بارآور ثابت ہونگیں، ان شاءاللہ پاکستان آرمی چیف کی کوششوں کے نتیجے میں جلد تمام تر بحرانوں سے نکل آئے گا اور معاشی طور پر مضبوط و مستحکم ہوجائے گا، جنرل حافظ سیدعاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور پاکستانی قوم اپنے اس عظیم محسن کو کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتی، اوورسیز پاکستانیوں سمیت تمام پاکستانی اس جذبہ حب الوطنی پر اپنے سپہ سالار کو سلام پیش کرتی ہے

You may have missed