سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 سرگودھا سے پنجابی مشاعرہ نشر کیا گیا ۔اس پروگرام کی میزبان منزہ انور گوئندی اور پروڈیوسر فریحہ کنول تھیں ۔شعرائے کرام میں مومن ہاشمی ، وصی شاہ ، اقبال حسن کاظمی ، عابدہ نذر ، عرفان عاتب ، نیر عباس اور حسن نواز آفتاب شامل تھے۔ منزہ گوئندی نے اس پروگرام کی کمپیرنگ پنجابی زبان میں کی ۔ سٹوڈیو انجینئر نعمان شفیق تھے ۔ یہ پروگرام تین حصوں ہر مشتمل تھا ۔ پہلے حصے میں پنجابی نعتیہ کلام اور سوز و سلام پیش کیا گیا ۔ درمیانی حصہ میں پنجابی زبان کی اہمیت اور افادیت کے حوالے سے گفتگو نشر کی گئی شریک گفتگو مومن ہاشمی تھے ۔ گفتگو کے آغاز میں منزہ گوئندی نے کہا کہ پنجابی زبان دنیا کی قدیم ترین اور وسیع پیمانے پر بولی جانے والی زبان ہے اور اس میں صوفیاء کے لازوال ادبی و روحانی خزانے موجود ہیں ۔ یہ لوک کہانیوں اور روایتی تہواروں کو نسل در نسل منتقل کرتی آئی ہے جس سے زبان و ادب پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔ مومن ہاشمی نے کہا کہ نوجوان نسل کو گرمکھی میں لکھنا چاہیے کیونکہ یہ عالمی سطح پر بیرون ملک بسنے والے پنجابیوں کے درمیان رابطے کا ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی زبان کو مذہب سے منسلک نہیں کرنا چاہیے ۔ شاہ مکھی اور گرمکھی پنجابی میں علم حکمت اور دانش کے خزانے موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا آج کے دور کی اہم ضرورت ہے ۔ پروگرام کے تیسرے حصے میں پنجابی مشاعرہ نشر کیا گیا جو غزل ، رباعی اور دوہڑے پر مشتمل تھا ۔شرکائے محفل نے اپنا کلام بھرپور انداز میں پیش کیا جسے سننے والوں نے بےحد پسند کیا۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]