10

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیر صدارت محرم الحرام کے دروان امن وامان کو قائم رکھنے کے سلسلے میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول ،اے سی خوشاب چوہدری ضیاءاللہ ،ایم ڈی محکمہ واسا عمران علی باجوہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسرار احمد قریشی،ڈی ایس پی صدر ذوالفقار احمد، سی ٹی ڈی آفیسر، اسپیشل برانچ سیکیورٹی برانچ آفیسر کے علاوہ ضلع خوشاب کی چاروں تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے امن کمیٹی کے ممبران اور سمیت دیگر مسالک سے تعلق رکھنے والے علماءکرام ،اقلیتی برادری کے ممبران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ محرم الحرام میں جلوسوں کے روٹس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور لائنسنس یافتہ کمیٹی ممبران اور عزادارن کو جلوسوں اور مجالس کی اجازت ہوگی ۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے اجلاس میں موجود امن کمیٹی کے ممبران اور شرکاء کو کہا کہ امن وامان کے قیام کے تمام مسالک کے اکابرین نے ہمیشہ سے اہم اور کلیدی کردار ادا کیا ۔ محرم الحرام میں امن وامان، بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے علماء اکرام اور اقلیتی برادری مل جل کر ضلع میں امن کے قیام اور لوگوں کی رہنمائی کریں نیز امن وامان کے پیغام کو عام کریں۔علماء کرام اور مسجد انتظامیہ موجودہ صورتحال اور محرم الحرام کے آداب کے پیش نظرایسی تقاریر یا بیان نہ کریں جس سے دوسرے مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور لوگوں کی دل آزاری ہو کیونکہ ایسے نفرت انگیز الفاظ شر انگیزی اور معاشرے کے امن وامان میں خرابی کاسبب بنتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ محب وطن شہری بنیں اور امن وامام قائم رکھنے کیلئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں اپنے بچوں پر گہری نظر رکھیں چھوٹے بچوں کو موبائل کا استعمال نہ کرنے دیں اور بڑے بچوں کو سوشل میڈیا ،فیس بُک پرنامناسب مواد اپلوڈ کرنے اور غیر قانونی پوسٹ کے غلط استمعال سے روکیں محرم الحرام کے موقع پر شہر کاامن خراب کرنے والے افراد کےخلاف سخت ایکشن ہو گا ایسے افراد جوآپکے محلے یا شہر سے تعلق نہ رکھتے ہوں ان کے بارے معلومات حاصل کریں کوئی بھی مشکوک سر گرمی نظرآئے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں ۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے محکمہ واپڈا ، ایم ڈی محکمہ واسا،سُتھرا پنجاب پروگرام ایکسیئن ہائی وے ٹوٹے پھوٹے روڈز کی فوری مرمت اور ایم سی کے افسران کوسٹریٹ لائیٹس کا بندوبست ، واپڈا افسران بجلی کی فراہمی ،لٹکتی اور ننگی تاروں کور اورجلوس روٹس پر کھڑی ٹرانسفر ٹرالی کوفوری ہٹایا جائے محکمہ واساواٹر سپلائی کی فراہمی نکاسی آب ،سُتھرا پنجاب صفائی سُتھرائی کے بہترین انتظامات کرنے کے احکامات صادر کیے علاوہ ازیں ڈی ایس پی ذوالفقار نے محرم الحرام میں امن وامان کے قیام کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر امن کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اس حوالے سے پولیس اہلکاروں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں اور کہاکہ علماءےکرام امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کے بغیر معاشرے میں امن ناممکن ہے علماءے کرام کا امن کے قیام کےلئے حوالے سے ہمیشہ سے مثالی کردار رہا ہے ۔ انہوں نےکہاکہ شہر کا امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اُنھوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کرنے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ تمام مکاتب فکر کے اکابرین کا معاشرے میں بہت بڑا مقام ہے ان کی تجاویز کی روشنی میں امن وامان کو برقرار رکھنے میں ہمیشہ سے مدد ملی ۔اجلاس میں موجود تمام علماء کرام نے ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ ہم تمام مکاتب فکر کے علماء کرام محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ خوشاب کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہیں آخر میں ملک پاکستان کی سلامتی کے لیے دُعا بھی کرائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں