9

رپوٹ ایوان صافت پریس کلب مکلی عبدالعزیز شیخ صوبائی وزیر اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ، سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے چھتوچنڈ کے قریب

رپوٹ ایوان صافت پریس کلب مکلی عبدالعزیز شیخ
صوبائی وزیر اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ، سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے چھتوچنڈ کے قریب واقع گاؤں محمد عرس ہیجب پہنچ کر سماجی ادارے IRC کے زیرِ اہتمام منعقدہ عوامی لوک کچہری میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ریاض حسین شاہ شیرازی نے کہا کہ لوک کچہریاں اور صوفیانہ روایات محبت، امن، رواداری اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک کچہری نہ صرف فن اور ثقافت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ معاشرے کے مختلف طبقات کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور باہمی روابط کو بھی مضبوط بناتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ کی ثقافتی شناخت کو زندہ رکھنے اور نئی نسل کو اپنی روایات سے جوڑے رکھنے کے لیے ایسی تقریبات کا انعقاد بے حد ضروری ہے۔ صوبائی وزیر نے پروگرام کے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے لوک فنکاروں اور ثقافتی شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ فن اور ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتے ہیں، جن کے فروغ سے معاشرے میں مثبت اقدار کو تقویت ملتی ہے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مینیجر حفیظ آزاد زئور، کمیونٹی ریسورس پرسن غلام حیدر جاکھرو، ڈسٹرکٹ فورم ٹھٹھہ کے رکن محمد اسلم جاکھرو، محمد حسین ہیجب، نبی بخش ہیجب، یوسی چیئرمین محمد عیسیٰ ہیجب، سابق یوسی چیئرمین عبدالکریم ہیجب، سیٹھ صدیق ہیجب، منظور ہیجب، باغی غلام علی، خمیسو سندھی سمیت علاقے کے معززین، فنکاروں اور مقامی دیہاتیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں انعامات بھی دیے گئے، جبکہ مہمانوں کو محمد اسلم جاکھرو اور دیگر میزبانوں کی جانب سے سندھ کی ثقافتی سوغات اجرک اور لونگیاں بطور تحفہ پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں