9

ٹھٹھ رپوٹ پریس کلب ایوان صحافت مکلی عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے مکلی اور

ٹھٹھ رپوٹ پریس کلب ایوان صحافت مکلی عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شاکر فہیم نے مکلی اور جنگشاہی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں قائم پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے دستیاب سہولیات، قانونی دستاویزات اور سپلائی ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا۔
معائنے کے دوران ایک پیٹرول پمپ پر فارم-K (Form-K) کی عدم موجودگی، سپلائی چین کا ریکارڈ مکمل نہ ہونے اور دیگر ضروری قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ پیٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شاکر فہیم نے کہا کہ عوام کو معیاری اور قانونی ضوابط کے مطابق خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیٹرول پمپس کی باقاعدہ نگرانی کی جا رہی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ تمام قانونی دستاویزات، لائسنس اور ریکارڈ مکمل رکھیں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں