10

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی: محلہ ٹلوپورہ میں سات روز سے بجلی بند، اہل علاقہ سراپا احتجاج

بیو رو چیف و ہا ڑ ی . میلسی: محلہ ٹلوپورہ میں سات روز سے بجلی بند، اہل علاقہ سراپا احتجاج
میلسی (نمائندہ خصوصی) محلہ ٹلوپورہ میں بجلی کے ٹرانسفارمر جل جانے کے باعث گزشتہ سات روز سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، جس کے نتیجے میں علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شدید گرمی اور حبس کے باعث شہریوں کا جینا دوبھر ہو گیا ہے جبکہ گھریلو معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔اہل علاقہ نے بجلی کی طویل بندش کے خلاف
احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خراب
ٹرانسفارمر تبدیل کرکے بجلی بحال کی جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کئی بار متعلقہ حکام کو شکایات درج کروائی گئیں لیکن تاحال مسئلہ حل نہیں کیا گیا۔اس موقع پر سماجی شخصیت قیصر اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محلہ ٹلوپورہ میں ٹرانسفارمر جل جانے کی وجہ سے پورا علاقہ اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔ شدید گرمی کے باعث بچے، بزرگ اور خواتین شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی مسلسل بندش سے عوام میں بے چینی بڑھ رہی ہے اور لوگ احتجاج پر مجبور ہو گئے ہیں۔
اہل علاقہ نے واپڈا اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مشکلات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نئے ٹرانسفارمر نصب کیے جائیں اور بجلی کی فراہمی بلا تاخیر بحال کی جائے تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں