15

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) سکھر ڈویڑن لاڑکانہ

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی) پاکستان ریلوے پریم یونین (سی بی اے) سکھر ڈویڑن لاڑکانہ زون کے زیر اہتمام تنخواہوں میں اضافے کیلئے ریلوے اسٹیشن سے پاکستان چوک اور پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جس کے قیادت پاکستان ریلوے پریم یونین( سی بی اے )کے مرکزی سیکرٹری خیر محمد تونیو، لاڑکانہ زونل صدر خدا بخش نوہاٹی ، امام بخش بلوچ، برکت علی ابڑو ،اسٹیشن ماسٹر ایاز حسین عباسی ، حبیب اللہ مہر نے کی اور دیگر ذمہ دران پریم یونین اور ریلوے ملازمین نے شرکت کی اور اپنی مطالبات کے حق میں نعری بازی کے اس موقع پر سیکرٹری جنرل پریم یونین پاکستان خیر محمد تونیواور دیگر مقرین نے احتجاجی ریلی سے خطاب میں کہا کہ حکومت وقت اگر مالی سال 2026-27 کا بجٹ میں تمام وفاقی ملازمین اور پاکستان ریلوے ملازمین کو ریلیف نہیں دیا توں پاکستان ریلوے پریم یونین سراپا احتجاج ہوگی تنخواہوں میں تاخیر اور پینشن کی عدم ادائیگی اور ٹی ایل اے ملازمین کو مستل نا کرنے کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے پر امن احتجاج کا رخ کریے گی پاکستان ریلوے پریم یونین( سی بی اے ) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تونیو نے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہا کہ ریلوے ملازمین کے حقوق کیلئے جاری جدو جہد سے ہر گز دستبردار نہیں ہونگی جب تک ریلوے ملازمین کے جائز حقوق نہیں ملتے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں