18

سکھر (بیورورپورٹ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل سے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے وائس چیئرمین انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم

سکھر (بیورورپورٹ) ایس ایس پی سکھر اظہر خان مغل سے آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کے وائس چیئرمین انجمن تاجران بندر روڈ کے صدر ناظم الدین شیخ نے ملاقات کی ۔ بندر روڈ کے ٹریفک جام ٹریفک سارجنٹس کے عدم تعاون پر بھی ایس ایس پی کو آ گاہ کیا۔ ایس ایس پی کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرائی کہ پرائیویٹ گاڑیوں کے مالک اپنی گاڑیاں دکانوں کے سامنے بلاجواز کھڑی کر جاتے ہیں جو بندر روڈ کے تاجروں کے لیے باعث تشویش ہے۔ کچا بندر کے علاقے میں کھلے عام منشیات کے کاروبار پر بھی تشویش کا اظہار کیا. ایس ایس پی نے تمام مسائل کو سنا اور ان کے پائیدار حل کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں