14

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، ہاتھ سے بنے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی)سکھر میں گرمی کی شدت میں اضافہ ، ہاتھ سے بنے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ،تفصیلات کے مطابق سکھر اور اسکے گرد نواح میں بڑھتی ہوئی گرمی کی شدت اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ہاتھ سے بنے پنکھوں کی مانگ میں اضافہ ہو گیااور شہر کے مختلف بازاروں و مقامات پر ہاتھ سے بنے پنکھے زینت بن گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ جتنی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ان پنکھوں کے سوا گزارا نہیں ہے، گرمی کا توڑ بھی ہے جبکہ دوسری جانب پنکھے فروخت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے دور میں ہاتھ سے بنے پنکھے فروخت کررہے ہیں بڑھتی ہوئی گرمی و لوڈ شیڈنگ کے باوجود شہری ہاتھ سے بنے پنکھے خریدنے کیلئے نہیں آتے اور جو آتے ہیں و تال مول کر کے واپس چلے جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں