21

*آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار*

*آزادکشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد گرفتار*

آزاد جموں کشمیر میں کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے 72 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ، مواصلاتی آلات اور مشتبہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایاکہ کالعدم تنظیم کے بعض عناصر عوامی مسائل کے نام پر امن و امان خراب کر رہے ہیں، امن خراب کرنے کی کسی کوشش کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب آزاد کشمیرمیں کالعدم تنظیم کی 9 جون کو ہڑتال کی کال پر معمولات زندگی متاثر ہیں، انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔ مظفر آباد، باغ اور میرپور میں امن امان کے پیش نظر فلیگ مارچ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں