9

چیئرمین کوہاٹ بورڈ محمد امتیاز ایوب کا مختلف پریکٹیکل لیب کے دوروں کا سلسلہ بدستور جاری۔

چیئرمین کوہاٹ بورڈ محمد امتیاز ایوب کا مختلف پریکٹیکل لیب کے دوروں کا سلسلہ بدستور جاری۔

کالج اور سکول انتظامیہ پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے لیے درکار تمام ضروری آلات، مواد اور سہولیات کی بروقت اور مکمل فراہمی یقینی بنائیں۔چیئرمین کوہاٹ بورڈ محمد امتیاز ایوب

کوہاٹ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق چیئرمین کوہاٹ بورڈ محمد امتیاز ایوب کا مختلف پریکٹیکل لیب کے دوروں کا سلسلہ بدستور جاری،پریکٹیکل امتحانات کو محض رسمی کارروائی کے بجائے ایک بامقصد، معیاری اور تعلیمی اعتبار سے مؤثر سرگرمی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ پریکٹیکل امتحانات کو نقل، سفارش اور ہر قسم کے غیر قانونی دباؤ سے پاک رکھا جائے گا اور کسی بھی قسم کے اثر و رسوخ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔کالج اور سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ پریکٹیکل امتحانات کے انعقاد کے لیے درکار تمام ضروری آلات، مواد اور سہولیات کی بروقت اور مکمل فراہمی یقینی بنائیں تاکہ طلبہ اپنی عملی صلاحیتوں کا حقیقی اظہار کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں