9

ہونہار بچے ملک کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہے۔گورنر خیبرپختونخوا

ہونہار بچے ملک کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار ہے۔گورنر خیبرپختونخوا

بچوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت ہیں فیصل کریم کنڈی گورنر خیبرپختونخوا

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہونہار بچوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ اور مستقبل کے معمار قرار دیتے ہوئے ان کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی ضرورت پر زور دیا ہے وہ پشاور پریس کلب کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے جس نے کلب کے نائب صدر اور ایجوکیشن کمیٹی کے چیئرمین ضیاء الحق کی قیادت میں گورنر سے ملاقات کی وفد میں پریس کلب کے سابق صدر اور ٹور کمیٹی کے چیئرمین سیف الاسلام سیفی ،خیبر یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر شہزاد احمد ،جیو نیوز کے بیورو چیف شکیل فرمان علی اور سینئر فوٹو جرنلسٹ فرمان اللہ جان بھی شامل تھے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور پریس کلب کی اپنے ممبران اور ان کے بچوں کی فلاح وبہبود اور حوصلہ افزائی کے اقدامات کو سراہا اور اس سلسلے میں ممبران کے تعلیمی میدان میں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں کو گورنر ہاؤس بلانے سمیت ہر ممکن حوصلہ افزائی اور تعاون کا یقین دلایا گورنر نے پشاور کے صحافیوں کو صوبہ سندھ اور آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومتوں کی کارکردگی اور ترقیاتی کاموں سے خیبرپختونخوا کے عوام کو آگاہ کرنے کے لئے پشاور کے صحافیوں کے دوروں میں بھی بھر پور تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں