صوابی تحصیل ہسپتال ٹوپی میں عوام کے لئے ایک اور اہم سہولت کا اضافہ۔
فئیر پرائس فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاح سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا۔
صوابی(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق صوابی تحصیل ہسپتال ٹوپی میں عوام کے لیے ایک اور اہم سہولت کا اضافہ، فئیر پرائس فارمیسی کا افتتاح کر دیا گیا۔فئیر پرائس فارمیسی کا افتتاح سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا۔ اس موقع پر سابق صوبائی وزیر وممبر صوبائی اسمبلی رنگیز احمد اور ضلعی صدر پی ٹی آئی صوابی و سابق تحصیل ناظم سہیل یوسفزئی بھی موجود تھے۔ 28 لاکھ روپے کی لاگت سے قائم کی گئی فئیر پرائس فارمیسی 24 گھنٹے عوام کے لیے کھلی رہے گی، جہاں معیاری ادویات 10 فیصد رعایتی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔ فارمیسی ہسپتال کے اندر ماہر فارماسسٹ کی نگرانی میں قائم کی گئی ہے۔ہسپتال میں نئی تعمیر شدہ ڈائلاسز یونٹ اور نئی ایمرجنسی کا بھی دورہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صحت کارڈ کے تحت روزانہ 6 سے 8 مریضوں کے ڈائلاسز مفت کیے جا رہے ہیں۔