11

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات۔

وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

لاہور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات،تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے آج لاہور میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو کرغستان کے دارلحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان وزیر داخلہ کے آئندہ تہران کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم نے دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں