روہڑی(نمائندہ )میاں عبدالقوی روہڑی فیملی پارک میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ سے کینٹین خاکسترلاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کی بروقت کارروائی،مزید نقصان سے بچا لیا گیا فوکل پرسن عرفان علی داؤد پوتہ کا ہنگامی دورہ،نقصان اور آتشزدگی کی وجوہات کا جائزہ تفصیلات کے مطابق روہڑی میں تاریخی لینس ڈاؤن پل، جمالو پارک اور نیوی پارک کے قریب واقع میاں عبدالقوی روہڑی فیملی پارک میں جمعہ کی صبح مبینہ شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں پارک کی کینٹین اور اس میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا عینی شاہدین کے مطابق آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے اندر اور باہر رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ روہڑی کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیاجس کے باعث مزید نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا پارک میں موجود شہریوں کے مطابق گزشتہ روز قریبی جمالو پارک میں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران مشینری کے استعمال کے باعث بجلی کی بعض تاروں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا گیا تھا شہریوں کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحوں میں کینٹین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تاہم آتشزدگی کی اصل وجہ کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہوسکے گا واقعے کی اطلاع ملتے ہی صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کے فوکل پرسن عرفان علی داؤد پوتہ موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے آتشزدگی سے ہونے والے نقصان کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے آگ لگنے کے اسباب اور ابتدائی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں انہوں نے ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ اہلکاروں کی بروقت کارروائی کو سراہا اس موقع پر فوکل پرسن عرفان علی داؤد پوتہ نے کہا کہ عوامی تفریحی مقامات پر آنے والی فیملیز اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات کا مکمل جائزہ لیا جائے گا اور پارکوں میں بجلی کے نظام سمیت تمام حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنائے جائیں گے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے بعد ازاں میونسپل کمیٹی روہڑی کے چیف آفیسر امتیاز سومرو اور چیف میونسپل آفیسر غلام قادر رک بھی موقع پر پہنچے انہوں نے متاثرہ مقام کا معائنہ کیا نقصان کا تخمینہ لگایا اور متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ پارک میں بجلی کی تاروں،کنکشنز اور دیگر تنصیبات کی فوری جانچ کرکے حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں شہریوں اور پارک آنے والی فیملیز نے مطالبہ کیا ہے کہ تفریحی مقامات پر بجلی کے نظام اور حفاظتی انتظامات کا باقاعدہ آڈٹ کیا جائے تاکہ عوام کے لیے محفوظ ماحول یقینی بنایا جا سکے ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:میاں عبدالقوی روہڑی فیملی پارک میں آتشزدگی ریسکیو ٹیم آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف دوسری جانب فوکل پرسن عرفان داؤد پوتو معلومات حاصل کررہے ہیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]