21

سکھر: روہڑی میں کاروکاری کے الزام پر خاتون دیور کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار

سکھر: روہڑی میں کاروکاری کے الزام پر خاتون دیور کے ہاتھوں قتل، ملزم فرار

سکھر(بیورورپورٹ)روہڑی تحصیل کے تھانہ دبر کے گاؤں قابل جاگیرانی میں کاروکاری کی فرسودہ رسم ایک اور حوا کی بیٹی کی جان لے گئی۔ 25 سالہ صابرہ جاگیرانی کو کاروکاری کے الزام میں اس کے دیور صاحب جاگیرانی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیاملزم نے صابرہ پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے روہڑی اسپتال منتقل کی۔روہڑی اسپتال میں صابرہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل ہونے کے بعد نعش قانونی کارروائی پوری کر کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں