12

سکھر (بیورورپورٹ) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن ماہ محرم الحرام کے فوری بعد کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے.

سکھر (بیورورپورٹ) سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے الیکشن ماہ محرم الحرام کے فوری بعد کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے. گزشتہ روز پرووژنل اسسٹنٹ رجسٹرار جوائنٹ اسٹاک کمپنیز سکھر ریجن سکھر کے نام تحریر کردہ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلیٰ غلام رسول ملک اور چیئرمین ذاکر خان بندھانی کی قیادت میں آئین و قانون کے مطابق الیکشن ہوں گے، ماہ محرم الحرام کے فوری بعد ایسوسی ایشن کے الیکشن کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، الیکشن. کے حوالہ سے ممبران سے مشاورت جاری ہے اور جلد حتمی شیڈول بھی تیار کریں گے. ممبران الیکشن کی تیاری کریں اور اگر کسی بھی ممبر کو مزید معلومات درکار ہے تو وہ سرپرست اعلی غلام رسول ملک یا چیئرمین ذاکر خان بندھانی سے رابطہ کرکے مزید معلومات لے سکتے ہے. مذکورہ تحریری لیٹر کی ایک کاپی ڈپٹی کمشنر جبکہ ایسوسی ایشن کے ممبران کو بھی ارسال کی گئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں