نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)مہران ہائی وے پر خوفناک حادثہ، مزدا ڈرائیور جاں بحق دوڑ کے قریب مہران ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ نے اوور ٹیکنگ کے دوران مزدا گاڑی کو ٹکر مار دی۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ مزدا ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔حادثے کے بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری اور غیر محتاط اوور ٹیکنگ بتائی جا رہی ہے۔ مہران ہائی وے دوڑ پر پیش آنے والا افسوسناک حادثہ مبینہ طور پر کوچ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، جبکہ عینی شاہدین کے مطابق مہران ہائی وے پر ایک بار پھر بڑی گاڑیوں کی غیر قانونی آمد و رفت معمول بنتی جا رہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زیرو پوائنٹ نوابشاہ سے لے کر کمب تک مختلف مقامات پر مبینہ طور پر پولیس اہلکار بھاری گاڑیوں سے رشوت لے کر انہیں مہران ہائی وے پر چلنے کی اجازت دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں حادثات روز کا معمول بنتے جا رہے ہیں شہریوں اور رہائشیوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مبینہ کرپشن کا نوٹس لیا جائے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور مہران ہائی وے پر بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کو مؤثر طریقے سے کنٹرول کرکے قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]