شدید گرمی اور دھوپ کا ادویات پر اثر، احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری
ملک کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی گرمی اور شدید دھوپ نہ صرف انسانی صحت پر اثر انداز ہو رہی ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی جانے والی ادویات کے معیار اور افادیت کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق بعض ادویات زیادہ درجہ حرارت میں اپنی تاثیر کھو سکتی ہیں یا خراب ہو سکتی ہیں، جس سے مریضوں کی صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ انسولین، اینٹی بایوٹکس، آنکھوں کے قطرے، شربت، انجیکشنز اور بعض دل و بلڈ پریشر کی ادویات کو مقررہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ ادویات کو گاڑیوں، بند کمروں، دھوپ والی جگہوں یا زیادہ گرم ماحول میں رکھنے سے ان کی کیمیائی ساخت متاثر ہو سکتی ہے۔
احتیاطی تدابیر:
ادویات کو براہِ راست دھوپ سے دور رکھیں۔
ادویات کی پیکنگ پر درج ذخیرہ کرنے کی ہدایات پر عمل کریں۔
فریج میں رکھنے والی ادویات کو مناسب درجہ حرارت پر محفوظ رکھیں۔
گاڑی، موٹر سائیکل کی ڈگی یا گرم مقامات پر ادویات رکھنے سے گریز کریں۔
ادویات خریدتے وقت ان کی معیاد اور پیکنگ کی حالت ضرور چیک کریں۔
اگر دوا کا رنگ، بو یا شکل تبدیل ہو جائے تو استعمال سے پہلے ڈاکٹر یا فارماسسٹ سے مشورہ کریں۔
سفر کے دوران حساس ادویات کو ٹھنڈے بیگ یا مناسب کولنگ پیک میں رکھیں۔
ماہرین نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں ادویات کے درست ذخیرہ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ علاج کی مؤثریت برقرار رہے اور کسی بھی ممکنہ طبی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔
ڈاکٹر ایم لال واگھانی ڈسٹرکٹ عمرکوٹ چیئرمین این پی سی آئی ۔آر
پاکستان زندہ باد پاکستان پائندہ باد
پاک فوج زندہ باد پاک رینجرز زندہ باد
آئی ایس آئی زندہ باد
پاک نیوی زندہ باد