10

میانوالی(اللہ نواز خان) تھانہ مکڑوال پولیس نے منشات سپالائرسمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے۔10 کلو 800 گرام چرس اور مستعملہ اسلحہ برامد۔

میانوالی(اللہ نواز خان) تھانہ مکڑوال پولیس نے منشات سپالائرسمیت تین ملزمان گرفتار کر لیے۔10 کلو 800 گرام چرس اور مستعملہ اسلحہ برامد۔
تفصیلات کے مطابق مکڑوال پولیس کی قانون شکن افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔حال ہی میں ایس ایچ او شفقت اللہ خان کی قیادت میں منشیات سپلائر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔10 کلو 800 گرام چرس اور مستعملہ اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ایس ایچ او شفقت اللہ خان کے مطابق، ملزمان کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش کر رہے ہیں تاکہ دیگر قانون شکن افراد کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔شفقت اللہ خان مزید کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے دشمن ہیں،ان کو کسی صورت میں معاف نہیں کیا جا سکتا۔عوام الناس اگر ہمارے ساتھ تعاون کریں تو مزید ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکتا ہے۔عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے مکڑوال پولیس کی اس قسم کی کاروائیوں کوتحسین کی نظرسے دیکھا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں